سیاحوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کراچی سے اسکردو پروازیں شروع کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاحوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کراچی سے اسکردو پروازیں شروع کا اعلان
سیاحوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کا کراچی سے اسکردو پروازیں شروع کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے شہرِ قائد سے اسکردو تک پروازیں شروع کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے زبردست سفری سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کراچی کے شہری اور گلگت بلتستان کے رہائشی افراد فضائی سفر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سیر و سیاحت کے شوقین شہریوں کیلئے قومی ائیر لائن کا کراچی سے اسکردو پروازیں شروع کرنے کا اعلان حوصلہ افزاء ہے جبکہ قومی ائیر لائن نے شہرِ قائد سے اسکردو تک پروازیں چلانے کیلئے کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کے سی ای او نے متعلقہ سیلز منیجرز کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر ہفتے کراچی سے اسکردو کیلئے 2 پروازیں روانہ کی جائیں گی جس کیلئے ائیر بس 320 کو استعمال کیا جائے گا۔ موسم خراب ہونے کی صورت میں لائحۂ عمل بھی طے کر لیا گیا۔ پروازوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اتار لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا گیا، صرف ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پرندوں کوبھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کیے جس کے باعث پرندے ٹکرانے سے نہ صرف پروازوں کاشیڈول متاثر ہوا  بلکہ طیاروں کو نقصان پہنچنے کیساتھ کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی برقرار رہا۔

مزید پڑھیں: پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان

Related Posts