پی آئی اے عملے کی نااہلی، کورونا سے متاثرہ مسافر سعودی عرب پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fake license case

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی مبینہ نااہلی سامنے آ گئی، اسٹاف کی غفلت کے باعث کورونا کی مثبت رپورٹ کے باوجود متاثرہ شخص کو سعودی عرب بھیج دیا گیا جسے سعودی حکومت نے واپس بھجوا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پائلٹس اور انتظامیہ کی نااہلی کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کا عملہ بھی نااہلی ثابت کرنے پر تل گیا، عملے نے انٹرنیشنل پرواز کے ذریعے کورونا سے متاثرہ شخص کو سعودی عرب بھیج دیا جہاں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ 

متاثرہ مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے عملے نے بورڈنگ پاس جاری کیا جسے سعودی حکومت نے سرزمینِ مقدس پر قدم رکھتے ہی ڈی پورٹ کردیا کیونکہ اس کے کورونا وائرس ٹیسٹ  کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا کورونا سے متاثرہ مسافر ملتان واپس پہنچا تو اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مریض کی دیکھ بھال جاری ہے۔ پی آئی اے اسٹاف کی نااہلی پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ترجمان پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اندرونِ ملک پروازوں میں کورونا ٹیسٹ لازمی قرار نہیں دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ مختلف ممالک نے سفری ہدایت نامے جاری کیے ہوئے ہیں تاہم پی آئی اے نے تاحال بین الاقوامی آپریشن شروع نہیں کیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے گزشتہ ماہ  بتایا کہ فلائٹ آپریشن بحالی کے بعد دیگر ممالک کے مطالبے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کورونا ٹیسٹ کی پابندی مختلف ممالک کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اندرونِ ملک فضائی سفرکیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی نہیں،پی آئی اے

Related Posts