پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا
پی آئی اے کا طیارہ ہالینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچ گیا

اسلام آباد:قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ہالینڈ میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 8834 کے ذریعے 46 مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

مسافروں کو طیارے میں سماجی فاصلے کے تحت بٹھایا گیا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی،تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کر کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل پی آئی اے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس لا چکی ہے۔

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان بھی بنا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کیلئے سلاٹ مختص کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی، پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔

پی آئی اے کی ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کے لیے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔

Related Posts