وزیراعلیٰ پنجاب کی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA plane crash: Punjab CM meets family of martyred pilot

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طیارے کے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے شہید پائلٹ سجاد گل کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہید پائلٹ سجاد گل کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قوم سے عیدالفطر روایتی جوش و خروش کے بجائے سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر لائنز کا طیارہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا،حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:طیارہ حادثہ، بلند و بالا عمارتوں پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی شامل تفتیش

حکومت نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم بھی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Related Posts