پی آئی اے طیارہ حادثہ، پیپلزپارٹی کا معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے طیارہ حادثہ، پیپلزپارٹی کا معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ
پی آئی اے طیارہ حادثہ، پیپلزپارٹی کا معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ،پیپلزپارٹی نے معاملے کو پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ طیارہ حادثے سے متعلق تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

اس حوالے سے تحریک التواء ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، ناز بلوچ اور نصیبہ چنہ کے دستخط سے جمع کرائی گئی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے طیارہ حادثے پر بحث کا مطالبہ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی آئی اے کے افسوسناک حادثے میں عملے اور مسافروں سمیت 97 قیمتیں جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ حالیہ حادثے سمیت ملک میں دس برسوں میں ہوائی حادثوں کے چار واقعات پیش آ چکے ہیں۔

ملک میں حالیہ واقعہ پی آئی اے طیارے کا دوسرا افسوسناک حادثہ ہے، بدقسمتی سے ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ حادثات نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی سمیت اہم سوالات کو جنم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی معطل کر کے طیارہ حادثہ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی کارکردگی پر بحث کی جائے۔

Related Posts