پی آئی اے کی چین کی طرف سفر کرنے والے طلبہ کیلئے کرائے کم کرنے کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے پاکستانی طلباء کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر 10 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد-چینگڈو-اسلام آباد اور اسلام آباد-ژیان-بیجنگ-اسلام آباد روٹس پر ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔ ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے اتوار کو قومی ائیر لائن کی جانب سے رعایت کی پیشکش کے متعلق آگہی دی۔ 

پی آئی اے کے عہدیدار نے عالمی خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کو بتایا کہ جو طلباء اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد چین سے وطن واپس جا رہے ہیں وہ فوری طور پر قومی ائیر لائن کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ 

چینی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے اور کوویڈ 19 کی سفری پابندیوں کے بعد پاکستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی آف لائن کلاسز میں شامل ہونے کے لیے چین آنا چاہتی ہے۔ وہ اس سلسلے میں چینی حکومت کی منظوری کے منتظر ہیں۔

20 جون کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے پاکستانی طلباء کی پہلی کھیپ چین کے شہر ژیان لے کر آئی تھی۔ یہ طلباء کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے چین نہ جاسکے اور اپنے وطن پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے تقریباً 6 ماہ کے وقفے کے بعد پاکستان اور چین کے سیکشن کے درمیان اپنی مسافر پروازیں دوبارہ شروع کی تھیں کیونکہ ژیان اور بیجنگ کے ہوائی اڈے  کورونا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پاکستانی محقق علی عمران نے کہا کہ اس رعایت سے پاکستانی طلباء کو پاکستان اور چین کے درمیان مختلف راستوں پر سفر کرنے میں بہت زیادہ سہولت ملے گی۔

Related Posts