اسلام آباد: پی آئی اے نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی،پی آئی اے نے سعودی عرب میں سفیر جنرل بلال اکبر کی مدد سے اضافی پروازیں حاصل کرلیں۔
اب پی آئی اے پاکستان سے سعودیہ عرب کی ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی،ان پروازوں میں 8 دمام، 8 مدینہ، 9 ریاض اور 23 جدہ کی پروازیں ہوں گی۔پروازوں کا مقصد کویڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔
پی آئی اے کے کنٹری منیجر نے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے اعلی عہدیدار علیٰ رجب سے ملاقات کی، جس میں سی ای او پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے ہفتہ وار 33 پروازوں سے بڑھا کر 48 کردیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط