پی آئی اے کی مدینہ جانیوالی پرواز11 گھنٹے تاخیر کا شکار،عازمین حج پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی مدینہ جانیوالی پرواز11 گھنٹے تاخیر کا شکار،عازمین حج پریشان
پی آئی اے کی مدینہ جانیوالی پرواز11 گھنٹے تاخیر کا شکار،عازمین حج پریشان

کراچی: قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، جس کی وجہ سے عازمین حج کو ایئرپورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز نے صبح ساڑھے 4 بجے کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا لیکن سہ پہر3:45 بجے کراچی سے مدینہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کو تبدیل کرنا پڑا تھا اور زحمت پرعازمین حج سے معذرت خواہ ہیں مسافروں کی حفاظت پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پورٹ قاسم پردونوں ایل این جی ٹرمینلزکو آپریشنل کردیا گیا

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر سے روانگی کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس قسم کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جس کے باعث مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts