پی آئی اے نے عید میلاد النبیؐ پر خصوصی پیکج متعارف کروادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:پی آئی اے نے عید میلاد النبیؐ پر خصوصی پیکج متعارف کروادیا،جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے ٹکٹ پر 12 فیصد خصوصی رعایت ہوگی۔

یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

خصوصی پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی موقعوں کو جوش و جذبے سے مناتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے،اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہم 9 ماہ سے تنخواہ کے بغیر کام پر مجبور ہیں، کے ایم ڈی سی عملے کا احتجاج

Related Posts