پی آئی اے نے کرونا سے نمٹنے کی خاطر ملازمین کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے کرونا سے نمٹنے کی خاطر ملازمین کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی
پی آئی اے نے کرونا سے نمٹنے کی خاطر ملازمین کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

کراچی: کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے اور پھیلا کو روکنے کے لیے قومی ایئرلائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے ملازمین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔

عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے دفاتر میں حاضری کا لچکدار نظام متعارف کرا دیا ہے۔ چیف ہیومن ریسورس نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا۔

نئے نظام کے تحت پی آئی اے ملازمین صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک دفتر آسکیں گے۔صبح 8 بجے حاضری لگانے والوں کی چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی جبکہ ساڑھے نو بجے حاضری لگانے والے ملازمین شام6 بجے گھر جا سکیں گے۔

قومی ایئرلائن کے ملازمین کو یومیہ ساڑھے 8 گھنٹے حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔ لچکدار حاضری نظام ہیڈ آفس ٹریننگ سینٹر سیلز اور فیلڈ آفس کے لیے ہوگا۔ لچکدار حاضری نظام کا اطلاق پیر 23 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے نے یہ اقدام کرونا کی تازہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اٹھایا۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 85 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 87ہزار ہلاک

Related Posts