فلائٹ آپریشن شروع، پی آئی اے کی پرواز 17 سال بعد سوات پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA flight reaches Swat after 17 years

سیدو شریف :پی آئی اے نے سوات کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا، پی آئی اے کی پرواز 17 سال بعد سوات پہنچ گئی،حکومت کا بھرپور خیرمقدم، سوات کی ترقی کے عزم کا اعادہ۔

پی آئی اے کی پرواز 17 سال بعد سوات پہنچی،پہلی پرواز سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیرہوابازی غلام سرور بھی پروازکے ذریعے سوات پہنچنے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 17سال بعد سوات کے لیے پی آئی اے کی پرواز یں شروع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم،ماسک کے بغیر سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا

غلام سرور خان نے کہا کہ مالی مشکلات اور دہشت گردی کی وجہ سے پچھلے ادوار میں یہ پروازیں بند تھیں، سوات اور مالاکنڈ کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ بڑی جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے،پی آئی اے کی سوات کیلئے پروازیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہفتے میں دو پرواز یں لاہور اور اسلام آباد سے سوات تک شروع کر دی گئی ہیں جن میں اضافہ کیا جائے گا، پی آئی اے کی پروازوں سے نہ صرف قومی ائیر لائن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا،ان پروازوں سے سوات کے علاقے میں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

Related Posts