اسلام آباد : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سینٹی ٹائزر،طبی اور دیگر ضروری اشیاء سمیت امدادی سامان لانے والا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
آج صبح ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ امدادی سامان چین میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک عطیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے روزانہ 40000 ٹیسٹ کروانے کی اہلیت حاصل کرلی ہے جبکہ 27 لیبارٹری مکمل طور پر فعال ہیں۔
اس موقع پر موجود وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو ناول کورونا وائرس سے بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، وزیراعظم