پی آئی اے کرایوں میں کمی اور مختلف شہروں سے براہِ راست عالمی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کرایوں میں کمی اور مختلف شہروں سے براہِ راست عالمی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کرایوں میں کمی اور مختلف شہروں سے براہِ راست عالمی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قومی ائیر لائن نے یورپ سے آنے جانے والی بعض پروازوں کے کرائے میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے براہِ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق رواں برس 14 اکتوبر سے اسلام آباد سے ملائشیاء کے دارالحکومت کوالا لمپور تک براہِ راست پرواز شروع کی جائے گی جبکہ پشاور سے مدینہ اور دمام کے لیے براہِ راست پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل

پی آئی اے حکام نے روٹس اور اسٹاف ڈیوٹی شیڈول مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ براہِ راست پروازوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ 15 نومبر سے سیالکوٹ سے کویت کے درمیان بھی براہِ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق براہِ راست پروازیں پی آئی اے کی ریونیو بڑھانے کی قومی پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت مختلف شہروں سے چلائی جانے والی پروازوں سے قابل قدر ریونیو حاصل ہوگا جبکہ مسافر بھی ملک کے مختلف شہروں سے آمدورفت کی بہترین سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے اس فیصلے کے لیے منصوبہ بندی کچھ عرصہ قبل ہی شروع کردی گئی تھی جس کے باعث انتظامی معاملات کو ترتیب دیتے ہوئے وقت کی بچت ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کے انجن میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے بروقت لینڈنگ کرکے طیارے میں موجود 200 سے زائد مسافروں کو بچالیا۔

لاہور سے جدہ جانےوالی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 759 نےلاہور سے جدہ جانےکےلیےجیسےہی ٹیک آف کیااس کےانجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم   پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے مدد طلب کی جسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کےطیارےمیں آتشزدگی،تمام مسافرمحفو ظ رہے

Related Posts