پی آئی اے کاکابل کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA DECIDES TO RESUME FLIGHT OPERATION TO KABUL

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پیر سے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ایئرلائن 13 ستمبر کو کابل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی ،پہلی پرواز پیر کی صبح 7بج کر30 منٹ پرافغانستان کے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگی جبکہ افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو کابل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، سپہ سالار

پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے کابل فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس میں ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روزاربعین کے موقع پر نجف ، بغداد اور دمشق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیاتھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے مذکورہ مقامات کے لیے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ اربعین پر خصوصی فلائٹ آپریشن 17 سے 24 ستمبر تک شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کابل میں امریکی افواج کے انخلاء اور ایئر پورٹ کی سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے نے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

Related Posts