پی آئی اے نے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا، کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی سال 2020 میں پی آئی اے نے 4۔2 ارب کا گراس منافع حاصل کیا، پیآئی اے کا آپریشن خسارہ 1۔6 ارب سے کم ہو کر 2020 میں صرف 680 کروڑ رہ گیا۔

11 سال بعد پی آئی اے کا آپریشن خسارہ اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ جس میں قرضوں اور سالہاسال کے نقصانات کی ادائیگیاں شامل ہیں میں بھی 7۔33 فیصد کی کمی آئی۔

کرونا کے باعث دنیا بھر کی ائیرلائنز شدید خسارہ کا شکار رہیں،کرونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود اصلاحات کا عمل اور انتظامی و مالیاتی نظم و ضبط کے باعث پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ حالات درپیش نا ہوتے تو پی آئی اے دہائیوں بعد مجموعی اور آپریشن منافع میں آجاتی۔ پی آئی اے کے تمام بڑے روٹس جس میں سعودیہ اور گلف، برطانیہ اور یورپ شامل ہیں کے بند ہونے کے باعث آمدنی شدید متاثر رہی۔

پی آئی اے کی آمدنی 36 فیصد کم رہی جس میں تقریباً 2 ماہ کی آپریشن کی بندش بھی شامل ہے، تاہم نئے روٹس، چارٹر پروازیں اور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی پروازوں سے آمدنی کو استحکام ملا۔

پاک فوج اور این ڈی ایم اے چارٹرز بھی پی آئی اے نے کیے جس سے کثیر زرمبادلہ بیرون ملک جانے سے بچ گیا، پی آئی اے نے ملازمین کے لئے رضاکارانہ علیحدگی سکیم بھی متعارف کرائی، جس سے تقریباً دو ہزار ملازمین نے استفادہ کیا۔

Related Posts