اسلام آباد:بین الاقوامی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کا اہم اعلان سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ٹورنٹو اور برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق 5 سے 9 اپریل تک لاہور سے 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،مانچسٹر سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز آج رات لاہور اتاری جائے گی۔
7 اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز اب لاہور سے روانہ ہو گی،7 اپریل کو کراچی سے لندن کی پروازبھی ری شیڈول کر دی گئی ہے جو اب لاہور سے روانہ ہو گی۔
جبکہ لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز پی کے783 واپسی پر اسلام آباد اترے گی،8 اپریل کو لاہور سے لندن کیلئے پر واز پی کے 757 روانہ ہوگی
یہ پرواز لند ن سے واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی،8 اپریل کو لاہور اور مانچسٹر کے لئے پی کے 709 آپریٹ ہو گی۔
9 اپریل کو لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 785 آپریٹ ہو گی۔پی آئی اے نے لاہور سے آپریٹ ہو نے والی پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔