کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا
کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا

صوبہ سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے جبکہ کراچی میں میٹرک کا پہلا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات شروع ہونے کے صرف 4 منٹ بعد 9 بج کر 34 منٹ پر کراچی بورڈ کے تحت امتحان میں آنے والا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

بورڈ قواعد و ضوابط کے مطابق امتحان کا آغاز ہونے کے 1 گھنٹے بعد تک کوئی طالبِ علم پرچہ دے کر باہر نہیں آسکتا کیونکہ پرچہ بوٹی مافیا کے ہاتھ لگ جاتا ہے۔

اس کے برعکس آج صبح 9 بج کر 34 منٹ پر میٹرک (سائنس گروپ) کا اہم ترین فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا جس کے بعد امتحانی طریقہ کار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سندھ میں نویں اور دسویں جماعتوں کے طلبا کے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ لازمی مضامین کا امتحان نہیں لیا جائے گا جس میں اردو اور انگریزی بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں سندھ حکومت کی طرف سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے کے فیصلے پر ماہرینِ تعلیم اور اساتذہ سمیت اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ لازمی مضامین کو نظر انداز کرکے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینا سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تاہم حکومت نے ایسے تمام بیانات مسترد کردئیے۔ 

قبل ازیں پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نے اختیاری مضامین کا امتحان لینے کے حکومتی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مڈل تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔ 

گزشتہ ماہ پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی کے تحت 15 سے زائد اسکول ایسوسی ایشنز نے نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین کے امتحانی فیصلے کو مسترد کردیا۔

پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نے پہلی سے 8ویں جماعت کیلئے  اسکول کھولنے اور امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشنز رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد نہ کئے گئے تو نجی تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز نہیں بنانے دیں گے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی کااختیاری مضامین کا امتحان ماننے سے انکار

Related Posts