کراچی: سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنی ننی منی بیٹیوں کے ساتھ بارش کا لطف لیتے ہوئے نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔
شہر قائد میں شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا وہیں کھیل اور شوبز کی مشہور شخصیات نے بھی بارش کا لطف لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی رم جھم کا لطف لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی بیٹیاں ابر رحمت کا لطف لے رہے ہیں اور نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ”کراچی کی بارشیں اور ہم“۔
مزید پڑھیں: میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں، محمد عرفان