فلپائنی خاتون ٹک ٹاکر اسلام کی آغوش میں آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فلپائن سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے اذان سے متاثر ہوکر مقدس ماہِ مبارک رمضان میں اسلام قبول کرلیا اور اپنے لیے نام زینب پسند کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر فیونا جیمز 8 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اذان کی آوازیں اتنی مسحور کن محسوس ہوئیں کہ وہ راہ حق کی تلاش میں نکل پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی ہندو انتہا پسند رہنما کی خانہ کعبہ پر قبضے کی بڑھکیں

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر سلمان نے حق کی جانب اس سفر میں فیونا جیمز کی کافی مدد کی۔ بالآخر فلپائنی ٹک ٹاکر نے دل کا سکون پالیا اور کائنات کی سب سے عظیم حقانیت ان کے سامنے عیاں ہوگئی۔

فیونا جیمز نے دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں اسلام قبول کیا۔ ان کا نام زینب رکھا گیا اور اب وہ قرآن پڑھنے کے لیے آن لائن کلاسز بھی لے رہی ہیں۔

فیونا جیمز نے کہا کہ جب سے متحدہ عرب امارات آئی ہوں۔ اذان کی آواز میں کشش محسوس کر رہی تھی۔ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہے۔ پہلے میں نے اسے اپنا خیال سمجھا۔

فیونا جیمز کے مطابق یہ کیفیت بڑھتی گئی تو میں نے اسلام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

Related Posts