قومی ہاکی چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا،خالد سجاد کھوکھر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PHF president Khalid Sajjad Khokhar addressed a media

راولپنڈی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ 66 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے گراس روٹ سے ہاکی پلیئرز ابھریں گے۔

انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہاکی لیجنڈز اولمپیئن عبدالرشید جونیئر اور اولمپیئن اسد ملک اولمپیئن نصیر بندہ اور اولمپیئن زاکر حسین کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیجنڈز پاکستان کا سرمایہ ہیں،انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 66ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی پر ہاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہم ماڑی پیٹرولیم کے شکر گزار ہیں اورامید کرتے ہیں کہ ماڑی پیٹرولیم پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کیلئے مستقبل میں بھی پی ایچ ایف کی معاونت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کپتانوں کو فینٹیسی لیگ کی تشہیر مہنگی پڑ گئی

ایونٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے سلیکشن کمیٹی بھرپور انداز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے رہی ہے۔

میڈیا ٹاک سے قبل مرحوم ذاکر حسین،اسد ملک،نصیر بندہ،عبدالرشید جونیئر اور پی ایچ ایف کراچی کیمپ کے ایڈمن منیجر سید شجاعت نقوی کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی بھی کی گئی۔

Related Posts