کے پی کے اسمبلی انتخابات، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے دی گئی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے تحریکِ انصاف کی درخواست 12 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، عدالت یا گورنر؟ تمام معاملات سماعت کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، بلاول بھٹو بھارت روانہ ہوں گے

ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عبدالشکور پر مبنی 2 رکنی بینچ تحریکِ انصاف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں عدالت سے صوبائی اسمبلی میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کی استدعا کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی شامل ہوں گے۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست 10 اپریل کو دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت نگراں حکومت پر لازم ہے کہ وہ 90 روز کے اندر اندر لازمی طور پر انتخابات کروائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اگر 90 روز میں انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو انتخابات کیلئے فوری تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔

Related Posts