فائزر نے غریب ممالک کو مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائزر نے غریب ممالک کو مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان کردیا
فائزر نے غریب ممالک کو مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی دواساز کمپنی فائزر نے 45 غریب ممالک کو مفت ادویات اور ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں امریکی دوا ساز کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ امریکا اور یورپ میں دستیاب اپنی تمام ادویات کم آمدنی والے ممالک کو پیداواری لاگت پر فراہم کرے گا۔ پچھلے دو سال کے دوران فائزر کمپنی پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ کورونا وبا کی دوائیاں تیار کرکے بے تحاشہ منافع کما رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر نے جرمنی کی کمپنی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین اور گولی تیار کی تھی، تین ماہ میں ان ادویات کی 15 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر دوا ساز کمپنیاں بھی اس اقدام کی پیروی کریں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران سے بات کی ہے اور وہ سب بھی اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے تحت غریب ممالک کو بغیر کسی نفع کے ادویات فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس اعلان کے بعد افغانستان، روانڈا، گھانا، ملاوی، سنیگال اور یوگینڈا سمیت دیگر ممالک کو فائزر ادویات فراہم کرے گا۔

Related Posts