ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، اعلان آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی توثیق کریں گے۔ رواں ماہ کے ائندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM0NjEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzQ2MSAtINuM2YjZuduM2YTZuduMINiz2bnZiNix2LIg2b7YsSDYqtuM2YQg2KfZiNixINqv2r7bjCDaqduMINmC24zZhdiq2YjauiDZhduM2rog2qnZhduMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzQ2MiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9PaWwtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItuM2YjZuduM2YTZuduMINiz2bnZiNix2LIg2b7YsSDYqtuM2YQg2KfZiNixINqv2r7bjCDaqduMINmC24zZhdiq2YjauiDZhduM2rog2qnZhduMIiwic3VtbWFyeSI6Itin2LPZhNin2YUg2KLYqNin2K86INuM2YjZuduM2YTZuduMINin2LPZudmI2LEg2qnYp9ix2b7ZiNix24zYtNmGINmG25Ig2KzZhdi52LHYp9iqINqp2Ygg2YXZhNqpINio2r7YsSDZhduM2rog2YXYudix2YjZgSDYqNix2KfZhtqI2LIg2qnbkiDar9q+24wg2KfZiNixINqp2YjaqdmG2q8g2KLYptmEINqp24wg2YLbjNmF2KrZiNq6INmF24zauiDaqdmF24wg2qnYsdiv24zblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

نگران حکومت مٹی کے تیل کی قیمت بھی 7 روپے  جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 13 روپے فی لیٹر تک کم کرسکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا حتمی اعلان وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ 

رپورٹس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور پیٹرول دونوں کی بین الاقوامی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 5% کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ، روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدرے مضبوط ہوا۔

حکام نے مخصوص اعداد و شمار کے لحاظ سے رپورٹ کیا ہے کہ ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمت میں تقریباً 4ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت 86.5 ڈالر سے کم ہوکر 81.7 ڈالر ہوگئی ہے۔

روپے نے ڈالر کے مقابلے میں بہتری دکھائی ہے، ڈالر کی قیمت یکم دسمبر تک 285.5 روپے سے کم ہو کر 284 روپے تک پہنچ گئی۔ بینچ مارک برینٹ آئل کی قیمت اس عرصے کے دوران 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک پہنچ گئی۔

Related Posts