پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزارتِ خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، وزارتِ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی میعاد 15روز ہے۔ حکومت نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کم کرتے ہوئے نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے لیٹر مقرر کردی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی

گزشتہ شب جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کرکے ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 1 روپے 87 پیسے فی لیٹر کم کی گئی، نئی قیمت 171روپے 61پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر لیوی تاحال برقرار رکھی ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کی کمی کی سفارش کی تاہم وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

Related Posts