پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان، اعلان آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petroleum products prices likely to jump by Rs10.7 per liter

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری تیار کرلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے تک کمی کا امکان ہے جس کا اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کرے گی جس کے متعلق اوگرا نے سمری تیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا بڑا فیصلہ، سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن برطرف 

پیٹرول کےبعدمنہگائی کی ماری عوام پر بجلی کابم بھی گرادیاگیا

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے تاہم ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 8 سے 10 روپے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا جس کا نفاذ آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔ 

Related Posts