اسلام آباد: حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 11روپے تک کمی کیلئے تیار ہے جس کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15روز پیٹرول فی لٹر 11روپے سستا ہوسکتا ہے۔
حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ارشد محمود کو برطرف کردیا
پیٹرول کےبعدمنہگائی کی ماری عوام پر بجلی بم بھی گرادیاگیا
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے تک کمی کا ارادہ رکھتی ہے جس کا فیصلہ جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیشِ نظر ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد حتمی قیمت کے تعین کیلئے تیارہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی لیوی میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا، جس کا بوجھ عام آدمی کی جیب پر ڈال دیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ لیوی بھی فی لٹر 4 روپے بڑھا دی گئی۔
مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی لیوی میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا