وزارتِ پیٹرولیم کاچین سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد: وزارتِ پیٹرولیم نے چین سے پیٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ او ایم سیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو چین سے پیٹرول کی درآمد سے متعلق ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو ارسال کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے،میاں زاہد حسین

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں آزاد تجارتی معاہدے کے تحت چین سے صفر فیصد ڈیوٹی پر پیٹرول درآمد کرسکتی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ سے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہے۔ حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں۔
وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کردیا تھا۔ فنانس ڈویژن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن 16جنوری سے نافذ ہوا۔
چین سے تیل درآمد کرنے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ وفاقی حکومت کے تحت گزشتہ برس سے پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم مصموعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ 

Related Posts