پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹرکمی کردی
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹرکمی کردی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ سمری کابینہ کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 35 روپے فی لٹر تک بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے مصنوعات کی قلت کے پیشِ نظر متعلقہ سمری ہنگامی بنیادوں پر کابینہ کو ارسال کی جس کا مقصد ملک کو مصنوعات کی قلت سے بچانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے 22 اپریل سے سڈنی کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر نہ بڑھائی گئیں تو ملک بھر میں مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگی اور اگر قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تو 30 جون تک حکومت کو 136ارب کی سبسڈی دینا ہوگی۔

مزید سفارش کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی زیرو کی سطح پر برقرار رکھی جائے۔ پیٹرول 27 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کابینہ کو ارسال کردی گئی۔

تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے تو اس کا اثر اجناس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 

Related Posts