کورونائی صورتحال،پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں ریلیف کارروائیوں میں پیش پیش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونائی صورتحال،پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں ریلیف کارروائیوں میں پیش پیش
کورونائی صورتحال،پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں ریلیف کارروائیوں میں پیش پیش

اسلام آباد:کورونائی صورتحال کے پیش نظرپیٹرولیم ڈویژن کی کمپنیاں ریلیف کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

سوئی نادرن بورڈ نے کمپنی کو کل 38 ملین روپے کورونا ریلیف کے لیے منظوری دے دی،سوئی نادرن 19 ملین روپے وزیراعظم کورونا ریلیف جمع کروائے گی۔

سوئی نادرن 19 ملین روپے علیحدہ سے این ڈی ایم اے کو میڈیکل سامان کی خریداری کے لیے دے گی،پی ایس او 50 ملین روپے اور او جے ڈی سی ایل 53 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروا چکے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے آئی 9 ہوسٹل کی عمارت قرنطینہ کے لیے وقف کی، علاوہ ازیں عمارت کے علاوہ ایمبولینس، ادویات، عملے کی حفاظتی کٹس اور کھانا بھی کمپنی مہیا کر رہی ہے۔

پی پی ایل نے سندھ کے مختلف اضلاع میں 1 کڑور کی رقم متعلقہ اداروں کے حوالے کی ہے،سوئی نادرن نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام کی آسانی کے لیے ایپ متعارف کروائی ہے۔

ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے بل جمع کروا سکے گے، ماہانہ گیس بل آسان اقساط میں جمع کروانے کی سہولت کا اعلان وزیراعظم ریلیف پیکج میں کیا جا چکا ہے۔

Related Posts