اسلام آباد :ایل پی جی پالیسی پر مشاورت کیلئے پیٹرولیم ڈویژن میں ہنگامی اجلاس آج اتوار کوچھٹی کے روز طلب کرلیا گیا ،اجلاس میں ایل پی جی پالیسی پر شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی ۔
اجلاس میں چیئرمین اوگرا، سیکریٹری جنرل پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز شرکت کریں گے،چیئرمین ایل پی جی مارکیٹرزایسوسی ایشن، ایم ڈی پی ایس او،ایم ڈی سوئی سدرن بھی شریک ہوں گے۔
ایم ڈی پارکو ، چیئرمین اوسی اے سی ، سی ای او اینگروٹرمینل چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن بھی شرکت کریں گے ،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز اور ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن بھی شریک ہوں گے۔
آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے معاون خصوصی تابش گوہر کو خط لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی پر مساوی ٹیکس لگایا جائے،میاں ناصر حیات مگوں