پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال موخر کر دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک ہنگامی طور پر پی ایس او ہیڈ آفس پہنچے، جہاں انہوں ںے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ایسوسی ایشن سے ملاقات میں ڈیلرزکے مطالبات پر غور کیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ان کے تحفظات دور کرنے اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے دنیا کے پہلے اے آئی ٹی وی ٹاک شو کا آغاز کر دیا

اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی کال دے رکھی تھی، ڈیلرز نے فی لیٹر تیل پر مارجن میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا، اور مصدق ملک نے گزشتہ روز چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کیلئے مارجن 6 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن 5 روپے بڑھا کر 11 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، مارجن میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں پیٹرولیم ڈیلرز 22 جولائی سے ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے باعث ملک میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ مارجن بڑھانے سے بوجھ عوام پرپڑے گا، حکومت مارجن بڑھا کرعوام پرمزید بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں۔

Related Posts