شہر میں پیٹرول کی قلت، فی لیٹرقیمت160سے200روپے تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol shortages pushed up prices
petrol price increases

کراچی:پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)سمیت مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ٹرمینل بند کر دیئے جس کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی قلت ہو گئی، شہر میں فی لیٹرقیمت160سے200روپے تک پہنچ گئی ۔

کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے بعد متصل علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، جیکسن مارکیٹ سمیت دیگر تجاری و کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس او کی یقین دہانی کے باوجود کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی قلت

زہریلی گیس کے اثرات کیماڑی کے آئل ٹرمینلز پر بھی مرتب ہوئے ہیں، عملے کی حفاظت کی خاطر پی ایس او سمیت دیگر آئل کمپنیوں نے ٹرمینلز بند کردیے ہیں جس سے شہر میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

آئل ٹرمینل بند ہونے سے شہریوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول پمپس نے گاڑیوں کو 10 لیٹر سے زائد پیٹرول دینے سیانکار کردیا ہے جب کہ مختلف مقامات پر پیٹرول پمپس نے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔شہر میں پیٹرول 160سے200 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔

Related Posts