پیٹرول کی قیمتوں میں آج پہلے سے زائد اضافہ متوقع ، عوام پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا
پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی پیٹرولیم قیمتیں بڑھانے سے متعلق سمری پر یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرانے یکم مارچ سے پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو بھجوائی تھی جس میں پیٹرول 20 روپے 7 پیسے اورڈیزل 19 روپے 61 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ سفارشات دے گی جس کے بعد وزیراعظم قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری کے برعکس وزیراعظم عمران خان پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6 روپے اضافے کی منظوری دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: موسم بہارکی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی رعایت کر دی

اس سے قبل 15 فروری کو عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 14اعشاریہ 07 روپے اضافے کی تجویز مسترد کرکے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts