اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام پر نئے سال کا بم گراتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیدیا گیا ہے، حکومت نے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافہ کی سمری کو مسترد کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئی۔
گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کی تھی،اوگرا کی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری جزوی طور پر مسترد کر دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے پر غور کیا جا رہا تھا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔جونہیں کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے ہے۔ دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔