وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اوگرا نے اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی۔

تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھیں۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 104 اعشاریہ 6 پر برقرار رہے گی۔

دوسری جانب پیٹرول 103 اعشاریہ 97، مٹی کا تیل 65 اعشاریہ 29 اور لائٹ ڈیزل رواں ماہ اکتوبر میں 62 اعشاریہ 86 پیسے پر فروخت ہوگا۔خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے صارفین کو معمولی ریلیف دیا جا سکتا ہے۔اس وقت پٹرول پر 27 روپے 32 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل پر 11 روپے 43 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

اس سے قبل بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت نے اس سے پہلے ماہ اگست کی پٹرولیم قیمتیں ہی ستمبر میں بھی برقرار رکھی تھیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسہ کمی سے 104.06 روپے لیٹر مقرر کی گئی تھی۔اس کے علاوہ پٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار ہے۔مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل بھی 62.86 روپے فی لیٹر پر ہی فروخت ہو رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر رات 12 بجے سے ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ

Related Posts