پیٹرولیم ڈویژن نے یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی

اسلام آباد:  وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں ، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کو موصول ہونے والی سفارشات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں قومی حکومت کی تشکیل میں دنیا پاکستان کی مدد کرے، فواد چوہدری

Related Posts