پیٹرول مہنگا، شہریوں نے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول مہنگا، شہریوں نے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیئے
پیٹرول مہنگا، شہریوں نے موٹر سائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیئے

کراچی:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور چوری کے واقعات بڑھنے کے پیش نظر شہریوں نے اپنی موٹر سائیکلوں میں پٹرول لاک لگوانے شروع کردیئے ہیں جبکہ اضافی پٹرول ڈلوانابھی کافی حد تک کم کردیاہے۔

ایک موٹر سائیکل نے بتایا کہ جب تک 150روپے لیٹر پٹرول تھا تو ہم باآسانی سفر کر لیتے تھے۔ اب اس قیمت میں جب مہنگائی عروج پر ہو اور پٹرول کی قیمت بہت بڑھ گئی ہو تو موٹر سائیکل استعمال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے میں دو لیٹر پٹرول سارا دن استعمال کرتا تھا،جو 300 روپے میں آجاتا تھا۔ اب یہی خرچہ بڑھ کر 470 پر چلا گیا ہے اور ماہانہ 5100 روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

میری تنخواہ میں سے 40 فیصد اخراجات ٹرانسپورٹیشن اور گاڑی کی مرمت پر خرچ ہو رہے ہیں، جو 60 فیصد تنخواہ بچتی ہے اس میں سے میں 40 فیصد گھر پر دیتا ہوں اور 20 فیصد ذاتی استعمال پر خرچ کرتا ہوں۔

ایک اور نوجوان کا کہنا تھا کہ میری تنخواہ 30 ہزار روپے ہے، جس میں سے میں روز ایک لیٹر پٹرول 235کا ڈلواتا ہوں۔ ماہانہ 8 ہزار روپے ٹرانسپورٹیشن کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔ 22ہزار رروپے میں گھر کیسے چلاؤں؟۔

مزید پڑھیں:طویل عرصے بعد ملکی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی

موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے والے ایک دکاندار کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے اور پٹرول چوری کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے اب لوگ اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول لاک لگ وا رہے ہیں۔ ایک موٹر سائیکل مکینک نے بتایا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب موٹر سائیکل سوار بلا ضرورت بائیک نہیں چلا رہے۔

Related Posts