پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی
پٹرول بحران، وفاقی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ آفسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے کابینہ کمیٹی کی سفارش پر اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر پٹرولیم ڈویژن میں مانٹرینگ سیل قائم  کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایڈوزائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرنے اور نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کی ہے۔

کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے بھی کارروائی ہوگی اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے نیب کے دو سابق چیئرمینوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

Related Posts