سی این جی مہنگی ہونے پر پیٹرول کا استعمال بڑھ گیا، کھپت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

کراچی : نرخ میں کمی اور سی این جی مہنگی ہونے سے پیٹرول کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرول کی یومیہ کھپت دو ہزار ٹن اضافے سے 24ہزار ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں پیٹرول کی کھپت 7 لاکھ 16ہزار ٹن کی ریکارڈ ماہانہ سطح پر دیکھی گئی اور یوں جون میں اوسطاً یومیہ 24ہزار ٹن پیٹرول کی کھپت دیکھی گئی جب کہ مئی میں کھپت 6لاکھ63ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی اور پیٹرول کی اوسط یومیہ کھپت22ہزار ٹن کی سطح پر تھی ۔

گزشتہ ماہ ڈیزل کی کھپت 4فیصد اضافے سے 7لاکھ47ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر رہی ،مئی اور جون میں زرعی شعبے میں ڈیزل کے استعمال میں اضافے کا رجحان تھا، فرنس آئل کی کھپت جون میں14فیصد کمی سے ایک لاکھ 90 ہزار 639ٹن ریکارڈ کی گئی جب کہ مئی میں کھپت دو لاکھ 21ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ۔

جیٹ فیول ون اور ایٹ کی کھپت میں42فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور 27ہزار ٹن سے زائد جیٹ فیول کی کھپت ریکارڈ کی گئی جب کہ مئی میں جیٹ فیو ل کی کھپت 19ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 23فیصد کمی سے 5019ٹن رہی جبکہ مئی میں کھپت6522ٹن تھی۔

مزید پڑھیں:آئل مافیا کا دباؤ، وزارت خزانہ کاپیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے انکار

لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت جون میں24فیصد اضافے سے 1445ٹن رہی جب کہ مئی میں 1165 ٹن ریکارڈ کی گئی،ہائی اوکٹین کی کھپت جون میں 100 فیصد اضافے سے 5645ٹن رہی جبکہ مئی میں ہائی اوکٹین کی فروخت2829ٹن رہی تھی ۔

انڈسٹری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جولائی میں بھی پیٹرول کی اضافی مقدار در آمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں ماہ ساڑھے چھ لاکھ ٹن سے زائد پیٹرول در آمد کرنے کا منصوبہ ہے۔

Related Posts