غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان کے خلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار کی دائر کی گئی نظرِ ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف اپیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصر من اللہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلگت بلتستان کا الیکشن جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کردیگا۔شیخ رشید

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے نظرِ ثانی اپیل آج سے 7 روز بعد سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے عمران خان اور درخواست گزار محمد حنیف کو سماعت کیلئے حاضری کے نوٹسز جاری کیے۔

نظرِ ثانی اپیل کے متن میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بلا وجہ خاور مانیکا سے علیحدگی اختیار کی اور عمران خان سے نکاح کیا۔ مفتی سعید نے بیان دیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دورانِ عدت ہوا۔

اپیل کے متن میں کہا گیا کہ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور عمران خان بنی گالا میں رہائش پذیر رہے۔ فروری 2018ء میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دوبارہ نکاح پڑھوایا گیا جس پر مفتی سعید اور عون چوہدری سول جج کے روبرو بیان دے چکے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ عدالت عمران خان کے غیر شرعی نکاح کے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ سول جج نے شکایت ہی ناقابلِ سماعت قرار دے دی اور قانونی تقاضوں کو ہی پورا نہیں کیا گیا۔ اپیل منظور کی جائے۔

اپیل کنندہ نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کے الزام سے متعلق کیس کی درخواست آج سے 2 ماہ قبل ناقابلِ سماعت قرار دی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ عدت میں نکاح کے خلاف درخواست کی سماعت عدالت کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتی۔ 

Related Posts