پی ایس ایل 10: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج راولپنڈی میں مدمقابل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Peshawar Zalmi to face Multan Sultans tonight in Rawalpindi
Image: PTV

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا نواں میچ آج رات پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔

ملتان سلطانز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی اور آخری نمبر پر موجود ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بلے بازوں کے لیے ایک شاندار میدان تصور کیا جاتا ہے، جہاں گیند بازوں کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ فلیٹ پچز اور چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بلے باز آزادانہ کھیلتے ہیں۔

رواں سیزن میں اب تک یہاں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا اوسط اسکور 203 رنز رہا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اسی گراؤنڈ پر 243 رنز کا سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔

پی ایس ایل میں اب تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 16 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں سے 11 میں سلطانز نے فتح حاصل کی جبکہ 5 میچز زلمی نے جیتے۔گزشتہ پانچ میچز میں سے بھی 3 سلطانز نے جیتے جبکہ 2 میں زلمی کامیاب ہوئی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، مچ اووَن، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، جارج لنڈے، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہونگے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، محمد حسنین، کرس جارڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید پر مشتمل ہوگی۔

Related Posts