پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 2022 کا ترانہ ریلیز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 2022 کا ترانہ ریلیز کردیا
پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 2022 کا ترانہ ریلیز کردیا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل نے حال ہی میں اپنا ترانہ جاری کیا تھا، پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل 2022 کا ترانہ ریلیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ سمیت قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل تمام ٹیمز ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ پشاور زلمی نے ترانہ ریلیز کرکے کھیل کی جنگ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسٹار بلے باز اسد شفیق کی آج 36ویں سالگرہ، مداحوں کی مبارکباد

پشاور زلمی کے ترانے کو روحیل حیات اور علی مصطفیٰ نے پروڈکشن کی خدمات مہیا کیں۔ حسن داور نے ویڈیو کیلئے ہدایات دیں جبکہ ماہرہ خان، علی رحمان اور زلمی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں وہاب ریاض اور شعیب ملک شامل ہیں۔

ترانے کی ویڈیو میں کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یو ٹیوب پر زلمی کے پی ایس ایل 7 ترانے کو 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا جن میں سے 13 ہزار نے ویڈیو کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کی ٹیم نے 2017 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ آج شام 7 بجے شروع ہونے والا پشاور زلمی کا 2019 کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ جاری ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے کسی نقصان کے بغیر 99سے زائد رنز اسکور کرلیے۔

 

Related Posts