پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو ناکوں چنے چبوا دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس سیزن میں سلطانز بری طرح فلاپ ہوگئے، فوٹو جیو

پی ایس ایل 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور  زلمی نےملتان سلطانز کو 7 وکٹ سےہرا دیا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز  نے  پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لوک ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 پشاور  زلمی نے 109رنز کا ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب  سے صائم ایوب نے 49 اور میکس برائنٹ نے 38 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 2 اور ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں، اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کراچی کنگز کی ہے جس نے 8 میچز میں 5 میں کامیابیوں کے بعد 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی چوتھی پوزیشن ہے، جب کہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پشاور زلمی کا ہے۔ ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

Related Posts