پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی کا اینتھم دھوم مچانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پشاور زلمی کا اینتھم دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔ زلمی اینتھم کیلئے فنکاروں کے نام سامنے آگئے۔

اینتھم کے حوالے سے پشاور زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راک اسٹار التمش اینتھم کیلئے گلوکاری کے فرائض سرانجام دیں گے جو گزشتہ اینتھم کیلئے بھی جاندار آواز سے تہلکہ مچا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8 کا ترانہ اس مرتبہ کون گنگنائے گا؟ نام سامنے آگئے

رواں برس خیبر پختونخوا کے معروف پشتو بینڈ خماریاں کو بھی زلمی کے اینتھم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں خماریاں پشاور زلمی کیلئے خوبصورت ریجنل اینتھم بنا کر شائقین کی داد سمیٹ چکا ہے۔

امریکی آئیڈل شو میں شریک ہونے والے بلال آواز اور مردان کے ظہور بھی اینتھم کیلئے آواز کا جادو جگائیں گے۔ زلمی کا اینتھم عالمی پروڈیوسر ناٹی بوائے تیار کریں گے جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلا گیا تھا جس کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھر گیا۔ پی ایس ایل میں دنیا بھر سے کرکٹ کے ستارے شریک ہوتے ہیں۔

پی ایس ایل میں چھ فرنچائزز پاکستان کے چھ شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

Related Posts