ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے دوران پشاور زلمی اورملتان سلطانز کے درمیان میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب کے شہر ملتان میں 12 سال بعد کرکٹ کا میلہ سجایا جارہا ہے، ملتان کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے ملکی و عالمی کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ عوام کی بڑی تعداد آج ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم کا رخ کرے گی جہاں سپر لیگ کا اہم میچ ہو رہا ہے۔ ملتان کے شائقین اپنے شہر کی ٹیم کے لیے نعرے بازی کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے ابتدائی میچز ہوچکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا جنون عروج پر ہے جس کے دوران کینسر سے متاثرہ بچوں نے پشاور زلمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔
کینسر جیسے موذی مرض کا شکار بچوں نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی مایہ ناز ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے عملی جامہ بھی پہنایا گیا۔
مزید پڑھیں: کینسر کے متاثرہ بچوں کی ملتان میں پشاور زلمی سے ملاقات