اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت جاوید آفریدی کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ملاقات کے دوران بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے بیرونی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعاون معیشت کی بہتری کیلئے جزو لازم ہے۔ملک میں مزید سرمایہ کاری سے نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پید ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔