اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے نجی ہاسٹل کے کمرے میں طالب علم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کی شناخت شاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شعبہ ریاضی کا طالب علم تھا۔ شاہد کا تعلق چترال سے ہے۔
لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا، اس دوران پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ٹانگیں ٹوٹی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی چوٹیں آئی ہیں ۔
اس حوالے سے وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے، جبکہ پولیس کی تحقیقات بھی جاری ہے۔