پشاور: خیبر پختونخواکے شہر پشاور کے گاؤں بنگش کچی مومن آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص نے اپنے بھائی اور دو خواتین کو قتل کردیا۔
زخمیوں میں ایک بھائی اور اس کا بیٹا شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو بھائیوں امین رضا اور مستان گل میں معمولی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں امین رضا گل اور ان کے گھر کی دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ مستان گل اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ دو روزقبل مظفرگڑھ میں زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں چرانے پر روزہ دار نوعمر بچے کو پھانسی پر لٹکاکر قتل کردیا تھا۔
واقعہ قادرہ نالہ جتوئی روڈ نزد شوگر مل علی پور میرے کھیت میں بکریاں چرانے پر پیش آیا، غزلانی برادری کے زمیندار فیاض غزلانی اور نوکر بلال آرائیں نے بچے کو پھانسی دے دی ۔
مزید پڑھیں:دادو میں تہرے قتل کی واردات، عدالت نے 2 مرکزی ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں