پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے10 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

peshawar blast
peshawar blast

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ مواد سے کیا گیا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، پولیس ناکہ بندی کے ساتھ خالی جگہ پر دیسی ساختہ مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے، ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق زخمیوں میں پانچ خواتین شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ10 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اسحاق آباد میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئےتھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید

 

Related Posts