پشاور ہائیکورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔ عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی نشانات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی  24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا تھے ۔

Related Posts